جرائم و حادثات

مندر میں نماز ادا کرنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

لکھنو _ 11 جون ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے ہاپوڑ میں ایک شخص نے مندر میں نماز ادا کرنے کی کوشش کی جس پر  اس شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جمعہ کی صبح ہاپوڑ کے چندی مندر میں  پہلی پوجا کی جا رہی تھی اس دوران  ایک شخص بھی عقیدت مندوں کے ساتھ مندر میں داخل ہوا۔ ہر کوئی آرتی کا انتظار کر رہا تھا  اس کے بعد  ہی اس نے اپنے ساتھ لائے ہوئے جائےنماز کو مندر کے احاطے میں زمین پر بچھا دیا اور نماز شروع کی ۔مندر میں موجود دیگر عقیدت مندوں نے اسے روک دیا۔مندر کے پجاریوں اور مندر کے حکام نے اسے مندر سے باہر بھیج دیا۔

 

ہاپوڑ کے ایس پی ابھیشیک ورما نے بتایا کہ مندر کمیٹی کے عہدیدار ستیہ نارائن اگروال نے کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، ہاپوڑ کے ایم ایل اے وجے پال آدھاتی نے حکام سے شہر کے مندروں میں سیکورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا ہے ۔ نماز ادا کرنے کے بعد مندر کو دو بار گنگا جل کے پانی سے پاک کیا گیا۔

 

اسی دوران مندر میں نماز ادا کرنے والے انور  کو گرفتار کرتے ہوئے جب پولیس اسٹیشن لایا گیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے کہا کہ میرے لیے مندر اور مسجد الگ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button