مضامین

نعت رسول کریمﷺ

نعت سرکار گنگنائےجا
اپنی تقدیر جگمگائے  جا
چھیڑکر تذکرہ شہہ دیں کا
بارش نور میں نہائے جا
ہرگھڑی مدحت پیمبر سے
دل کی تاریکیاں مٹائے جا
یہ ہے مسکن نبی کے عاشق کا
توبھی بستر یہیں  جمائے جا
عشق حسنین کے چراغوں سے
دل کو نورانی تر بنائے جا
ذات خیرالورٰی کی آمدہے
لب درودوں سے تو سجائے جا
یہ طریقہ ہے ننھےاصغر کا
زخم کھا کھا کے مسکرائے جا
یہ ہے معراجِ بندگی "زاہد”
سنگ درپرجبیں  جھکا ئے جا
محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی

متعلقہ خبریں

Back to top button