جرائم و حادثات

میدک ضلع میں اے ٹی ایم مشین کاٹ کر چوری کی کوشش۔ویڈیو دیکھیں

میدک: میدک ضلع کے نرسا پور میں ایک نوجوان نےکل رات ایکسس بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی ناکام کوشش کی۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کل رات تقریباً 11:30 منٹ پر جب پولس کو شکایت موصول ہوئی کہ نرسا پور بس اسٹانڈ کے قریب ایکسس بینک کے اے ٹی ایم مشین کو کاٹ کر چوری کی کوشش کی گئی ہے۔پولیس فوری وہاں پہنچ گئی، ایک کیس درج کیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو کی جانچ کی گئی۔ ملزم‌کی‌شناخت تیجاوت بھاسکر کے طور پرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button