جرائم و حادثات

چار ماہ کی دلہن کے قتل کے بعد پولیس اسٹیشن میں خودسپرد ہونے کے لئے جانے والے دلہے کی سڑک حادثہ میں موت

عادل آباد _یکم ستمبر ( اردولیکس) چار ماہ کی دلہن کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے سامنے خود سپرد ہونے کے لئے پولیس اسٹیشن جانے والا شخص درمیاں میں ہی سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ عادل آباد ضلع شہر کے بنگاری گوڈہ میں پیش آیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ بنگاری گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ارون کی شادی چار ماہ قبل نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ سے تعلق رکھنے والی دیپا کے ساتھ ہوئی تھی اور ارون اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا جس کے باعث اکثر ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہوا کرتے تھے جمعرات کی رات بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔اور آج صبح اس نے دیپا کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔

 

اس کے بعد خود کو پولیس کے حوالے ہونے کے لئے اپنی بائک پر اسٹیشن جا رہا تھا کہ ممتا جننگ مل کے پاس اس کی بائیک کھڑی ہوئی  لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ارون شدید زخمی ہو گیا اور وہ  موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button