جرائم و حادثات

فون ری چارج کیلئے پیسے نہ دینے پر خودکشی

حیدرآباد:  ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں فون ری چارج کیلئے روپئے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی جان دے دی۔ آشوا راو پیٹ منڈل کے موضع نارائن پورم سے تعلق رکھنے والا 24 سریندرپیشہ سے چرواہا بتایا گیا ہے، اس نے اپنی ماں سے فون ری چارج کرنے کیلئے روپئے طلب کئے، ماں نے کہا کہ وہ مزدوری کی رقم ملتے ہی اسے پیسے دے گی۔ ماں کی بات سن کرنوجوان مایوس ہوگیا اوراس نے جراثیم کش دوا پی لی، اسے ابتداء میں اشوا راوپیٹ کے ہاسپٹل لے جایا گیا وہاں سے کتہ گوڑم سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button