نیشنل

واٹس ایپ کے بند ہونے سے کروڑوں کا نقصان

نئی دہلی: دنیا بھرمیں کل واٹس ایپ کی خدمات قریب دو گھنٹوں تک بند رہی جس کی وجہہ سے اربوں پیغامات روانہ نہیں کئےجاسکےیا موصول نہیں ہوئے، اسی طرح کروڑہا روپئے کا نقصان ہونے کی بھی اطلاعات ہیں کیونکہ واٹس ایپ پیمنٹ سرویس نے بھی کام کرنا بند کردیا تھا۔ واٹس ایپ کا یہ بحران صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد پیغامات کے آنے جانے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ واٹس ایپ 180 ممالک میں مقبول ہے اور اس پر ہر روز تقریباً 100 ارب پیغامات روانہ و وصول کئے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں دنیا میں سب سے زیادہ 39 کروڑ صارفین ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button