جرائم و حادثات

حیدرآباد میں تعمیراتی کام کے دوران حادثہ 2 مزدور ہلاک دو زخمی

حیدرآباد: حیدر آباد میں تعمیراتی کام کے دوران پیش آئے حادثے میں دو مزدوروں کی موت کی اطلاعات ملی ہیں۔ فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق

 

 

کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کے تحت واقع اڈا گٹہ علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں جھولا باندھ کر مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک جھولا ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں دو مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو زخمی بتائے گئے ہیں۔

 

 

مرنے والوں کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔ایک اور ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزل منہدم ہونے کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا مرنے والوں کی شناخت سونی اور سمپت کے طور پر کی گئی ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

 

اطلٹ ملتے ہی پولیس اور جی ایچ ایم سی کے حکام مقام واقع پر پہنچ گئے۔ مرنے والوں کی نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button