جرائم و حادثات

بیوی کے قتل کے چند گھنٹوں بعد شوہر نے پھانسی لے لی _ تلنگانہ کے کریم نگر میں افسوسناک واقعہ

کریم نگر _ 14 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر نے پھانسی لے لی ۔اسی عمارت میں رہنے والے والدین کو اس کی اطلاع نہیں۔

 

مقامی افراد کے مطابق کریم نگر کے مارکنڈ یا کالونی میں رہنے والا 50 سالہ پراوین نے ہفتہ کی رات اپنی بیوی کا قتل کر دیا اور اس نے اتوار کو پھانسی لے لی۔ پولیس نے کہا کہ پروین نے اپنی بیوی 42 سالہ لاونیا پر سمنٹ کی اینٹ سے حملہ کر دیا۔ بعد ازاں اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس جوڑے کو ایک بیٹی ہے

 

جو اسکول کے ہاسٹل میں مقیم ہے۔ لاو نیا نے ہفتہ کی شب اپنی بیٹی سے فون پر بات کی ۔ اتوار کو پراوین ہاسٹل گیا جہاں اس نے اپنی بیٹی سے ملاقات کی اور واپس آکر پھانسی لے لی ۔ پولیس نے کہا کہ  ان کے والدین اسی مکان میں اوپری منزل پر مقیم ہیں تاہم ان اموات سے وہ باخبر نہیں تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button