جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 19ماہ کے حسیب کو کار نے ٹکر دے دی۔دلخراش حادثہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد میں ہوئے ایک دلخراش حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار نے 19 ماہ کے لڑکے کو ٹکر دے دی جو گھر کے سامنے کھیل رہا تھا۔ اس حادثہ میں حسیب نامی لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا کسی نے جان بوجھ کر کیا۔ اس سے متعلق مناظر سی سی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئے ہیں اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے  تاہم اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ یہ حادثہ کب ہوا اور کہاں ہوا، بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ بنجارہ ہلز کا ہے تاہم سوشل میڈیا پر کہا جارہاہے کہ یہ حادثہ ٹولی چوکی میں پیش آیا۔

اس دوران صوفیہ حسیب صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راؤ سے کہا کہ 19 ماہ کے شیر خوار بچے کو حادثہ پیش آیا،آپ کی فوری مدد کی ضرورت ہے وہ شدید طور پر زخمی ہے، رینبو ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں شریک ہے، اندرونی زخم آئے ہیں اور ایک سے زیادہ فریکچر ہیں۔ ٹویٹر میں رابطہ کیلئے لڑکے کے رشتہ دارمنان کا فون نمبر 7674090974 بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button