جرائم و حادثات

وقارآباد ضلع کی شیریشا کے قتل معاملہ کا معمہ حل _ بہنوئی ہی نکلا قاتل

وقارآباد _ 11 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں نرسنگ کی  طالبہ شیریشا کے بے ہیمانہ   قتل معاملے میں شیریشا کے بہنوئی انیل اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔ہفتہ کی رات پیش آئے اس قتل معاملے نے ریاست بھر میں سنسنی پیدا کردی تھی کیونکہ شیریشا کا قتل کرکے اس کی آنکھوں کو باہر نکال دیا گیا تھا

 

پولیس کو قاتلوں کی نشاندہی کے لئے کافی مشقت کرنی پڑی۔ کیونکہ شیریشا کے بہنوئی انیل کو شک کی بنیاد پر پولیس نے حراست میں لے تھا لیکن بتایا گیا ہے کہ اس نے تین دن تک اپنی زبان نہیں کھولی اور قتل سے لاتعلقی کا اظہار کررہا تھا تاہم پولیس نے انیل کے فون کال ڈاٹا کی مدد سے اس کے دوست کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کرنے پر قاتلوں کی نشاندہی ہوئی ۔جس میں انیل اہم ملزم بتایا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق شیریشا ہر وقت فون پر مصروف رہتی تھی اور گھر کے کاموں پر توجہ نہیں دیتی تھی گھر والوں کے ٹوکنے پر بھی اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں لائی ۔جس پر انیل نے گزشتہ ہفتے کو شیریشا کو اسی مسئلے پر زدوکوب کیا ۔جس پر وہ گھر سے چلی گئی۔

 

شیریشا کو زدوکوب کرنے کے بعد انیل بھی گھر سے چلا گیا اور دوست کے ساتھ گاوں کے باہر شراب نوشی کی۔اس دوران انیل کو وہاں شیریشا نظر آئی ۔جس پر وہ دوبارہ اسے پکڑ کر کافی پٹائی کی۔یہاں تک کے اس نے شراب کی بوتل پھوڑ کر شیریشا کے آنکھوں میں چھبا دی جس سے شیریشا کے دو آنکھ باہر نکل آئے۔

 

واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو وقارآباد ضلع کے پرگی منڈل کے کڈلہ پور گاؤں کی رہنے 19 سالہ شیریشا جو  ایک پرائیویٹ کالج میں نرسنگ کی تربیت لے رہی تھی کی نعش تالاب کے پاس برآمد ہوئی۔

ہفتہ کی رات سریشا گھر سے نکلی اور رات دیر گئے تک گھر واپس نہیں آئی تو گھر والوں نے آس پاس کے علاقوں میں تلاش کیا۔ اتوار کی صبح گاؤں کے قریب ایک تالاب کے پاس سریشا کی خون میں لت پت نعش ملی۔ اس کے بعد گھر والوں نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے آج اس کیس کے قاتلوں کی نشاندہی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button