جرائم و حادثات

حیدرآباد ٹولی چوکی بریج پرحادثہ۔ ایک شخص جاں بحق خاندان کے تین افراد زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقہ میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگرتین زخمی بتائے گئے ہیں۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق کل رات ٹولی چوکی بریج پر کار بے قابو ہوکرڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

حادثہ میں کارچلانے والے شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جنکی شناخت مطہرکے طورپرکی گئی ہے جبکہ گاڑی میں سوار تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا اورنعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑی چلانے والے شخص کے قلب پر حملہ ہوا جس کی وجہہ سے گاڑی بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔

مہلوک اورکارمیں سوارافراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےبتایا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد اس مصروف ترین بریج پرکچھ دیرکیلئے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button