جنرل نیوز

12 فیصد تحفظات کے مطالبہ کے ساتھ کھمم میں کانگریس پارٹی کی ریالی اور ضلع کلکٹر کو یادداشت پیش

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں آج کھمم میں کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں کھمم کے تمل گدڈا سے کھمم کلکٹریٹ تک بیک ریالی نکالی گئی ریالی میں کانگریس قائدین نے نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلی کے سی آر سے اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا مطالبہ کیا

 

اس موقع پر محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی نے اقلیتوں کو ھتیلی میں جنت دکھاتے ہوئے 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار میں آکر اس وعدے کو برف دان کے نظر کردیا آج تلنگانہ میں اقلیتوں کے لیے کوئی اسکیمات نہیں ہے دلت بندو اسکیم کے تحت دلت طبقہ کو 10 لاکھ روپے دیے گئے مگر افسوس کہ اقلیتوں کو سبسڈی لون بھی کماحقہ فراہم نہیں کیا گیا

 

کانگریس کے دور حکومت میں کانگریس پارٹی نے سنجیدگی کے ساتھ اقلیتوں کو تحفظات کے علاوہ کئ اسکیمات کے ذریعے فائدہ پہنچایا گیا آج ریاستی حکومت سے تلنگانہ عوام بزن ہوچکی آنے والے عام انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کو تلنگانہ کی عوام زبردست سبق سکھائی گی بعدہ اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کے مطالبہ کو لیکر کھمم کلکٹر وی پی گوتم کو یاد داشت پیش کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button