جرائم و حادثات

فائیو جی سرویس کیلئے لنکس کو کلک نہ کریں ورنہ…

ممبئی: ممبئی میں مقیم رمیش راٹھورکو ٹکنالوجی اپ ڈیٹس کا جنون ہے۔ ایک رات اس نے 5G نیٹ ورک، رفتار، ڈاؤن لوڈ کی صلاحیت اور دیگر استعمال کے بارے میں نیٹ پر سرچ کیا۔ 5G سرویس استعمال کرنے کیلئے وہ بے چین تھا۔

حال ہی میں 5G نیٹ ورک کے آغاز کے بعد اسے اپنے سم نیٹ ورک سروس پرووائیڈر کی طرف سے کال موصول ہوا فون کرنے والے نے اس سے پوچھا۔ ‘سر.. کیا آپ 4G سے 5G میں جانا چاہتے ہیں؟ رمیش نے پرجوش انداز میں ہاں میں جواب دیا، اسے ایک لنک بھجواتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس لنک کے ذریعہ فائیو جی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔اس نے ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر لنک کھول دیا۔ اس نے لنک میں گھر کا پتہ، تصویر، آدھار اور PAN کی تفصیلات کا اندارج کیا۔ اس کے بعد اسے اوٹی پی نمبر آیا اس نے وہ نمبربھی انھیں بتادیا جس کے بعد اس کا اکاونٹ خالی کردیا گیا۔ اتنا ہی نہیں سائبر جرائم کے شاطر ملزمین نے اس کی سم بلاک کروادی اوراسی نمبر کی ایک اور سم لی اور اس سے منسلک ایک اور بینک کھاتہ سے بھی رقم نکال لی۔

فائیو جی کی چکرمیں محنت کی کمائی سے محروم رمیش نے ممبئی پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فور جی سے فائیو جی خدمات اپ ڈیٹ کے نام پراجنبی افراد کی جانب سے بھجوائے گئے لنکس نہ کھولیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button