انٹر نیشنل

ہولی کے دن زبردستی پکڑ کر رنگ ڈالا گیا اورسرپرانڈے پھوڑے گئے۔ جاپانی لڑکی ہندوستان چھوڑ کرچلی گئی: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ہولی کے موقع پر دہلی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں دہلی کے پہاڑ گنج میں کچھ نوجوانوں کو ہولی کھیلنے کے نام پر ایک جاپانی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ خاتون کو زبردستی پکڑ کر اس کے سر پر انڈے پھوڑے گئے۔

اس واقعہ کی معلومات خاتون نے خود ٹویٹ کر کے دی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ حالانکہ اس سلسلے میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی تھی لیکن دہلی پولیس حرکت میں آتے ہوئے ازخود کاروائی کی۔ خواتین کے قومی کمیشن نے بھی اس ویڈیو کا نوٹس لیا تھا اور دہلی پولیس سے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کو کہا تھا۔ دہلی پولیس نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک نابالغ سمیت تین لوگوں کو پکڑ کر پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ انھوں نے اس واقعہ میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) سنجے کمار سین نے بتایا کہ یہ سبھی پہاڑ گنج علاقے کے رہنے والے ہیں۔اس حرکت کے بعد جاپانی لڑکی نے ہندوسان چھوڑ دیا اوراسی دوران جاپانی لڑکی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے اور ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button