جنرل نیوز

مسجد نبوی کی لایبریری میں حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی گیارھویں کتاب ” فن تجوید و قرات اور قراے کرام” کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔الحمدللہ ! آج بتاریخ 17 شعبان المعظم 1444ء مطابق 11 مارچ 2023ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی لایبریری میں حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی گیارھویں کتاب ” فن تجوید و قرات اور قراے کرام” کی رسم اجراء انجام پائی اور حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین (جو اس وقت حکومت سعودیہ کے سرکاری مہمان ہیں) کو یہ شرف نصیب ہوا کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے ان کتابوں کو مسجد نبوی شریف کے شیلف میں رکھا – اللہ عزوجل بے انتہا قبول کرے اور امت مسلمہ کو اس کتاب سے منتفع فرماے – آمین یا رب العالمین

متعلقہ خبریں

Back to top button