جنرل نیوز

رکن اسمبلی میدک پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں شادی مبارک اسکیم کے چیکس کی تقسیم

میدک2مئی(اردو لیکس نیوز)(ح،م،ف،م)تلنگانہ حکومت کی جانب سے آغاز کردہ کلیانہ لکہشمی اور شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم ایم ایل اے میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی۔چیکس کی تقسیم کا پروگرام ٹاؤن کے ٹی این جی اوز بھون میں ہوا۔جہاں میدک منڈل کے بشمول حویلی گھن پور منڈل کے جملہ 349 افراد میں 3 کروڑ49 لاکھ 40 ہزار484 روپیوں کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی

 

۔اس موقع پر میدک کے بلدی وارڈ نمبر 11 کے کونسلر محمد سمیع الدین کے ہاتھوں میدک کے وارڈسے تعلق رکھنے والی خاتون کو چیک کی تقسیم ایم ایل اے میدک کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر چئیرمین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال،نائب صدر نشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڈ،ٹاؤن بی آر ایس پارٹی صدر مسٹر ایم گنگا دھر،ایم آر او میدک مسٹر سرینواس کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button