جنرل نیوز

کریم نگر میں یوم قومی یکجہتی تلنگانہ کی تقریب _ وزیر سیول سپلائیز گنگولا کملاکر کا خطاب

کریم نگر ۔ 17 ستمبر (  پریس نوٹ ) تلنگانہ قومی یکجہتی وجروتسوم تقریب کے پیش نظر بروز ہفتہ وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے قبل از تقریب میں شریک عوام ، عوامی نمائندوں ، صحافیوں کو یوم تلنگانہ قومی یکجہتی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 17 ستمبر 1948 خصوصی تاریخی اہمیت رکھتا ہے ۔ 74 سال قبل اسی دن تلنگانہ نے جمہوری طرز حکمرانی میں اپنا قدم رکھا ۔ حال ہی میں 75 ویں جشن آزادی کا پندرہ دنوں تک جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اسی طرز پر جذبہ وطن پرستی کے فروغ کیلئے وجروتسوم تقاریب کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ گاندھی جی کے بتائے اقدار ، جواہر لال نہرو کی امید ، مولانا عبدالکلام آزاد کے جذبہ وطن پرستی ، ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار وللا بھائی پٹیل کے اصول سے ہندوستان کی تشکیل ہوئی ۔ حیدرآباد کے شاہی حکمرانی سے جہموری طرز حکمرانی میں قدم رکھے 74 سال مکملی کے اس پر مسرت موقع پر ریاست بھر میں شاندار انداز میں یوم تلنگانہ قومی یکجہتی منایا جارہاہے ۔ 75 سال آزاد ہندوستان میں 60 سال کی تحریک کے نتیجہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد آج ریاست تلنگانہ تمام شعبوں میں مثالی ترقی حاصل کررہاہے ۔ تلنگانہ میں آبپاشی ، پینے کے پانی کی قلت پیش نہ ہو اسی مقصد سے عزت مآب ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر عمل میں لائی

 

۔ تلنگانہ کے کسانوں کے بہبود کیلئے وزیر اعلی نے رعیتو بندھو رعیتو بھیما جیسے بے مثال اسکیمات کو متعارف کیا ۔ رعیتو بندھو کے ذریعہ سال 2022 موسم برسات میں تاحال 181725 کسانوں کے کھاتوں میں جملہ 177 کروڑ 67 لاکھ جمع کئے گئے ۔ کسی وجہ سے کسان کی موت واقع ہونے پر رعیتو بھیما اسکیم کے تحت 5 لاکھ کی مالی مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ ضلع کے 94874 زرعی باؤلیوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی کی سربراہی کی جارہی ہے ۔ اسکے لئے حکومت ہر سال سو کروڑ کی سبسیڈی ادا کررہی ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے مشن بھگیراتا کا آغاز کیا گیا ۔ ضلع میں جملہ 494 دیہاتوں کو پینے کے پانی سربراہی کیلئے 1492 کروڑ منظور کئے گئے ۔ جن سے 22 ٹینکوں اور 1232 کیلو میٹر پائپ لائن کی تعمیر مکمل کی گئی ۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے امیدوں کے مطابق ریاست میں دلت بندھو اسکیم کو متعارف کیا گیا ۔ اس اسکیم کے تحت ہر دلت خاندان کو خود روزگار کیلئے 10 لاکھ کی مالی مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ ضلع میں دلت بندھو پروگرام کی کامیاب عمل آوری کے ذریعہ یونٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ حال ہی نیتی آیوگ کمیٹی اراکین نے ضلع میں دلت بندھو اسکیم کی عمل آوری کی ستائش کی ۔ ضلع میں 14 ستمبر تک حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ایلنداکنٹہ ، حضورآباد رورل ، میونسپلٹی ، جمی کنٹہ رورل ، بلدیات اور ویناونکا میں 13701 رعیتو بندھو پروسیڈنگ کو جاری کیا گیا اور 12015 یونٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ دستکاروں کے زندگی کو روشن کرنے ، ریاستی حکومت نے 40 فیصد رعایت پر دھاگے ، کیمیکل و رنگ کی فراہمی کی جارہی ہے۔ نیتنا بھیما اسکیم کے تحت مزدوروں کو 5 لاکھ بھیما فراہم کیا جارہاہے ۔ مچھلیوں کی افزائش کیلئے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔ ضلع میں 897 تالابوں میں 2.30 کروڑ چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑا گیا ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست تلنگانہ کو متعدد ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں ۔

 

دین دیال عوپادھیائے پنچایتی سواشکتی کرن پورسکار ، قومی سطح پر ای پنچایتی پورسکار حاصل کردہ ضلع کریم نگر راماڈاگو منڈل ویلچل قابل فخر ہیں ۔ ڈینگو ملیریا جیسے امراض کے پھیلاؤ کو روکنےضلعی سطح سے دیہی سطح تک صفائی اقدامات کئے گئے ۔ عوام کو صفائی کی برقراری کیلئے آگاہ کیا گیا ۔ ضلع میں ڈرائی ڈے ، گھر گھر سروے کا انعقاد کیا گیا ۔ ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کے مقصد سے وزیر اعلی کے سی آر نے ضلع کریم نگر کو 150 کروڑ منظور کئے گئے ۔ اس میڈیکل کالج میں سو نشستوں کے ساتھ سرکاری ہاسپٹل کو اپگریڈ کرتے ہوئے جی او جاری کیا گیا ۔ ضلع ہاسپٹل میں قائم کردہ 150 بستروں کے حامل ماتا شیشو کیندرم میں 24 گھنٹے طبی خدمات کی فراہمی کی جارہی ہے ۔ یہاں ہر ماہ 800 تا900 زجگیاں انجام دی جارہی ہیں ۔ سرکاری دواخانے میں زجگی پر کے سی آر کٹ کے ساتھ لڑکے کی پیدائش پر بارہ ہزار اور لڑکی کی پیدائش پر تیرہ ہزار فراہم کئے جارہے ہیں ۔ معمرین ، معذورین ، بیوہ ، دستکار مزدوروں ، بی ڈی مزدوروں ، ایچ آئی وی ، ایڈز کے متاثرہ افراد کو ریاستی حکومت کی جانب سے آسرا وظیفے دئے جارہے ہیں ۔ ضلع میں ایک لاکھ 15 ہزار 995 افراد کو آسرا وظیفے منظور کئے گئے ۔ کریم نگر ضلع میں 15 اگسٹ سے 57 سال عمر کے حامل معمرین کو 31822 افراد کو آسرا وظیفےنظور کئے گئے ۔ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے عوام نے یکجہتی کے ساتھ تحریک میں شرکت کی اور تلنگانہ کی تشکیل نو کو ممکن بنایا ۔ حکمت کے ساتھ نفرتوں کو خاتمے کیلئے عوام کو دوبارہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ مزید ترقی کو حاصل کرنا ہے ۔ قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button