مبارکباد

صفا بیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے مدارس اسلامیہ کے طلباء کرام میں بلانکٹس اور سوٹروں کی تقسیم

عادل آباد۔( )نائب صدر صفا بیت المال شاخ عادل آباد حافظ و قاری شیخ بشیر احمد کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال کے بیانرتلے گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ضلع عادل آباد کے اطراف واکناف میں قائم مدارس اسلامیہ کے طلباء کرام میں موسم سرما کی مناسبت سے گرم بلانکٹس اور سوٹروں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔جس کی تفصیل اس طرح ہے مولانا سید مبشر احمد صدر صفابیت المال شاخ عادل آباد کی صدارت میں ذمہ دارن کا ایک وفد مدرسہ مصباح العلوم بوتھ پہونچا۔جہاں مولانا ارشد قاسمی ناظم مدرسہ مصباح العلوم کی نگرانی میں مستحق طلباء کرام میں بلانکٹس تقسیم کی گئی۔

 

پھر یہاں سے یہ وفد مدرسہ مدینة العلوم مادھاپور ایچوڑہ پہونچا۔جہاں مولانا مقبول قاسمی کی نگرانی میں مستحق طلباء کرام میں سوٹریں تقسیم کی گئی۔ بعدہ یہ وفد دارالعلوم عادل آباد سیتاگوندی پہونچا۔جہاں مولانا ضمیر ندوی کی نگرانی میں طلباء کرام میں سوٹریں تقسیم کی گئی۔اس طرح ضلع عادل آباد کی تین دینی مدارس میں سو سے زائد سویٹرس اور کمبلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔مولانا سید مبشر احمد نے کہا کہ اس کے علاوہ شہر مستقر عادل آباد کے ضرورت مندوں اور دیگر دینی مدارس میں بھی تقسیم کا ارادہ ہے۔

 

صفا کی جانب سے سال بھر بلالحاظ مذہب رفاہی فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔یہ تمام خدمات اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے انجام دیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید ضرورت مندوں کی ضروریات کی تکمیل کے لئے اہل خیر حضرات کو آگے بڑھ کر صفا بیت المال کو مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button