مبارکباد

طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کی جانب سے 35 افراد پر مشتمل عازمین عمرہ کا گروپ حرمین شریفین کے لیے روانہ

الحمد للہ بتاریخ 8 اکتوبر بروز اتوار صبح کی اولین ساعتوں میں طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کی جانب سے حیدرآباد کے شمشاباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین عمرہ کا 35 رکنی  گروپ حرمین شریفین کے لیے روانہ ہوا قبل از روانگی طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کے ذمدار اور بانی حافظ محمد جواد احمد نے تمام عازمین عمرہ کو عمرہ ویزہ اور ٹکٹس حوالے کرتے ہوئے مکمل کاروائی کی

 

اور روانگی کے آداب بیان کیے تلنگانہ کے مشہور و معروف عالم دین دین حضرت مولانا سید شاہ احسان الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نائب صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و صدر جمعیت العلماء نلگنڈہ کی سرپرستی اور قیادت میں عازمین عمرہ کا قافلہ حرمین شریفین کے لیے روانہ ہوا روانگی سے قبل حضرت مولانا سیّد شاہ احسان الدین صاحب نے رقت انگیز دعاء کی تمام عازمین عمرہ نے طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کے انتظامات پر خوشی اور اطمنان کا اظہار فرماتے ھوئے حافظ محمد جواد احمد کا شکریہ ادا کیا حافظ محمد جواد احمد نے تمام عازمین عمرہ سے گزارش کی ہے کہ ملک میں امن و امان کی بقاء اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے حرمین شریفین اور مدینہ منورہ میں خصوصی دعا فرمائیے

 

اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد نے امیر قافلہ حضرت مولانا سیّد شاہ احسان الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کی شال پوشی کی

متعلقہ خبریں

Back to top button