نیشنل

شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی

ممبی:بالی ووڈ کے باد شاہ رخ خان کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ان دھمکیوں کے تناظرمیں ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کو Y+ سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

 

ممبئی پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق شاہ رخ خان نے ریاستی حکومت سے تحریری طورپرشکایت کی تھی کہ فلم ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون کالس وصول ہورہے ہیں۔

 

مہاراشٹر حکومت نے اداکار شاہ رخ خان کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھا کر Y+ کر دی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھی اس طرح کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button