جرائم و حادثات

کورٹلہ پولیس نے کتھلاپور میں لڑکی کی خودکشی کے کیس میں دو نوجوان کو گرفتار کرلیا

کورٹلہ _  تلنگانہ کی کورٹلہ پولیس نے کتھلاپور میں ایک نوجوان لڑکی کو خودکشی کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کورٹلہ کے سرکل انسپکٹر راج شیکھر راجو نے بتایا کہ جگتیال ضلع کے کتھلا پور منڈل کی ایک نوجوان لڑکی خودکشی کا سبب بننے والے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جمعرات کو کورٹلہ پولس اسٹیشن میں پریس کانفرنس میں دونوں ملزمین کو پیش کیا ۔ سی آئی راج شیکھر راجو نے بتایا کہ کتھلا پور منڈل کی ایک 22 سالہ نوجوان لڑکی نے اس ماہ کی 12 تاریخ کو محبت میں ناکامی نام پر خودکشی کرلی تھی اس معاملے میں رودرنگی گاوں کے جالندر اور ویملواڑہ کے راجم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اور انھیں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر لڑکیوں کو محبت کے نام پر واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کیا جاتا ہے اور ان سے چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔سرکل انسپکٹر نے لڑکیوں کو بھی اس سلسلے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کتھلاپور ایس آئی رام چندرام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

پڑھیں متعلقہ خبر 

جگتیال ضلع کے کتھلاپور زیڈ پی ٹی سی بھومیا کی بیٹی نے کرلی خودکشی

متعلقہ خبریں

Back to top button