جرائم و حادثات

تلنگانہ کے مریال گوڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ _ خالہ اور بھانجے کی موت

نلگنڈہ _ 27 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے مریال گوڑہ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں خالہ اور بھانجے کی موت ہوگئی۔جبکہ پوتی زخمی ہوگئی ۔یہ حادثہ  کوداڑ-جڑچرلا روڈ پر جمعہ کو کار اور بائک کے درمیان ٹکر کی وجہ سے پیش آیا ۔

 

پولیس کے مطابق 50 سالہ  یالماں نامی خاتون ، اپنی  چھوٹی بہن کا  بیٹا 22  سدھو  اور 14 سالہ پوتی لکشمی کے ساتھ ویمولاپلی منڈل کے امنگل گاؤں کے سرینواس نگر فنکشن ہال میں شادی میں شریک ہوئے۔ بعد میں یہ  تینوں موٹر بائک پر فنکشن ہال سے امنگل جا رہے تھے، فنکشن ہال کے قریب ایک تیز رفتار کار نے بائک کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں یالماں اور سدھو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ لکشمی شدید زخمی ہوگئی ۔ اسے علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

 

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ مریال گوڑہ کے ڈی ایس پی وینکٹیشور راؤ نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایریا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رورل پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button