جرائم و حادثات

سالگرہ کی تقریب سے واپسی کے دوران حادثہ ، تین افراد ہلاک _ تلنگانہ کے گدوال میں حادثہ

گدوال _ 20 جنوری ( اردولیکس) سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے  گدوال میں پیش آیا ۔  حادثہ میں تین افراد ہلاک اورتین افرادشدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ جمعہ کی رات گدوال ٹاون کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارڈیوائیڈر سے ٹکراکرالٹ گئی۔کار میں 6افرادگدوال سے ایک ڈاکٹر کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

 

مہلوکین کی شناخت 23سالہ نریش،23سالہ پون کمار اور50سالہ انجے سوامی کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ 20سالہ گووردھن، 20سالہ نوین اور 23سالہ محبوب شدید زخمی ہوگئے۔ان کو علاج کے لیے گدوال ضلع مستقرکے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button