تلنگانہ

چندرشیکھر راؤ کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کی جانب سے کے سی آر کو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔

 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آرایس سربراہ کے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں ہے کیونکہ حال ہی میں ان کا کولہے کا آپریشن ہوا ہے اوروہ اس وقت آرام کررہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس مہینے کی 22 تاریخ کو رام مندر کا افتتاح عمل میں آنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button