جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نرمل کے زیراہتمام تحریری مقابلوں کا انعقاد

نرمل : ڈسمبر/ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نرمل کے زیراہتمام جشن دو سو سالہ اردو صحافت کے ضمن میں تحریری مقابلوں کا انعقاد بصدارت ایم اے وسیم شکیل سینئر جرنلسٹ عمل میں لایا جا رہا ہے جو بعنوان ” ہندوستان کی جنگ آزادی میں اردو صحافت کا کردار "رکھا گیا ہے.کنوینر رشید عالم الحفیظی نے بتایا کہ اس تحریری مقابلے میں شہر نرمل کے تمام مدارس کے آٹھویں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء شرکت کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مدارس کے ذمہ داروں سے گزارش کی کہ وہ اپنے طلبہ و طالبات کا نام 10 جنوری سے قبل درج کروا لیں ۔ واضح رہے کہ ہر جماعت سے صرف دس طلباء کو شرکت کا موقع دیا جائے گا ۔ امتحان کی تاریخ کا متعقب اعلان کیا جائے گا ۔ رشید عالم الحفیظی نے بتایا کہ اس امتحان کے کامیاب طلبہ وطالبات میں انعامات رقم کی شکل میں تقسیم کئے جائیں گے ۔مزید تفصیلات کے لیے 9948740786 پرربط کیا جا سکتا ہے. واضح رہے کہ محسن بن محمد نائب صدر فیڈریشن و سب ایڈیٹر روزنامہ دبنگ صحافت، کے علاوہ امین پٹیل فیڈریشن کے شریک معتمد و جرنلسٹ روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹایمز انتظامات کو قطعیت دینگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button