جرائم و حادثات

حیدرآباد۔مسجد کے کمرہ میں مؤذن صاحب کی خودکشی

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک مؤذن صاحب نے مسجد کے کمرے میں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تالاب کٹہ علاقہ کی مسجد فتح شاہ میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع اور پولیس کے مطابق 24 سالہ اصغر بادشاہ عبدل راہی نے آج اپنے کمرے میں پھانسی لے لی۔ وہ پہلے ممبئی میں رہا کرتے تھے بعد ازاں حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے۔ ان کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔ خودکشی کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button