جرائم و حادثات

کریم نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغوا کی گئی لڑکی کو اندرون چار گھنٹے بچالیا گیا

کریم نگر _ 17 گست ( اردولیکس) تلنگانہ کی کریم نگر پولیس نے صرف چار گھنٹوں میں دیڑھ سالہ بچی کے اغوا کا معمہ حل کرلیا۔ کمشنر پولیس وی ستیہ نارائنا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک آٹورکشا ڈرائیور سنتوش نے مبینہ طور پر لڑکی کو اس وقت اغوا کیا جب وہ پیر کی شام تقریباً 7 بجے اشوک نگر میں اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی۔ لڑکی کے غائب ہونے پر والدین نے اسے تلاش کیا اس دوران مقامی افراد نے اسے بتایا کہ ایک آٹورکشہ ڈرائیور لڑکی کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گیا۔ لڑکی کے والد محمد قطب الدین نے رات 9.30 بجے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں حرکت میں آگئیں اور لڑکےکی تلاش شروع کردی گئی۔

انہوں نے مختلف راستوں پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی اور گاڑی منچیریال چوک کے قریب نظر آئی۔ بعد میں وہی گاڑی منگل کی صبح تقریباً 2 بجے سباش نگر میں سنتوش کےگھر کے سامنے کھڑی تھی۔ابتدائی طور پر سنتوش نے اغوا کا اعتراف کرنے سے انکار کیا، لیکن پوچھ گچھ کے دوران اس نے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے لڑکی کو قاضی پور میں اپنے دوست رامولو کے گھر میں رکھا ہے۔ پولیس کی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر لڑکی کو آزاد کرالیا۔سنتوش اور رامولو دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس نے تحقیقات میں شامل پولیس عہدیداروں اور کانسٹیبلز کی تعریف کی جنھوں نے کیس کو چار گھنٹے میں حل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button