مبارکباد

نارائن پیٹ کے محمد تقی تاج ‘ ملٹی ٹاسکنگ آفیسر نئی دہلی کی شادی خانہ آبادی

نارائن پیٹ : 03 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر کے متوطن محمد تقی تاج ‘ ملٹی ٹاسکنگ آفیسر نئی دہلی کا نکاح جناب زین العابدین صاحب کی دختر سے آج بروز جمعہ ایم کے فنکشن ہال نارائن پیٹ میں منعقد ہوا۔ خطبہ نکاح حافظ محمد فخرالدین تاج نے پڑھا اور سید غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی باباؒ نے دعا فرمائی۔ مندرجہ بالا تصویر میں برادرانِ نوشہ جناب محمد گیسو دراز تاج’ محمد طاہر تاج’ محمد دستگیر تاج’ خواجہ تاج مدرس اور محمد مناظر سنڈکے کے علاوہ و دیگر دیکھے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نوشہ نمائندہ اردو لیکس نارائن پیٹ محمد صادق چاند کے ماموں زاد بھائی ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button