مجلس کے 6 امیدواروں میں دو نئے چہرے شامل _ مزید تین حلقوں میں امیدواروں کا اعلان باقی
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن میں 4 موجودہ ارکان اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ دو نئے چہروں کو متعارف کیا گیا۔ جن میں سابق میئر گریٹر حیدرآباد ماجد حسین اور سابق میئر میر ذوالفقار شامل ہیں صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ اس مرتبہ مجلس 9 حلقوں سے مقابلہ کرے گی ۔
آج دارالاسلام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ مجلس اس مرتبہ موجودہ 7 اسمبلی حلقوں کے علاوہ مزید دو حلقوں جوبلی ہلز اور راجندر نگر سے مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دو ارکان اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری اور جناب ممتاز احمد خان کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ان کی جگہ مزید دو قائدین میر ذوالفقار اور محمد ماجد حسین کو ٹکٹ دیا گیا ہے انہوں نے کہا نامپلی اسمبلی حلقہ سے ماجد حسین اور یاقوت پورہ سے جعفر حسین معراج، چارمینار سے ذوالفقار اور باقی موجودہ ارکان اسمبلی کو ٹکٹ دیا گیا ہےجن میں جناب اکبر الدین اویسی کو چندرائن گٹہ، احمد بلالہ کو ملک پیٹ اور کوثر محی الدین کو کاروان سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید تین حلقوں بہادر پورہ، جوبلی ہلز اور راجندر نگر سے امیدواروں کا انتخاب باقی ہے بہت جلد تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا
majlis announced to contest from 9 assembly constituencies pic.twitter.com/YR7xwgw5I9
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) November 3, 2023