تلنگانہ

اردو میڈیم کے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا سیکریٹری محکمہ تعلیمات واکاٹی کارونا سے میوا،نرمل کا مطالبہ

 ایف ایل این کے تمام ماڈیولزاور منصوبہ سبق تمام اساتذہ کو فراہم کرنے کی مانگ

نرمل_ 22 ستمبر ( پریس ریلیز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے پرائمری اسکول کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ان کے معیار کو بڑھانے کے مقصد سے بنیادی خواندگی واعداد شناسی(ایف ایل این) پروگرام کا15اگست 2022سے آغاز کیاگیا۔اس سے قبل ریاستی سطح پرہر ضلع سے 4ڈی آر پیز کوٹریننگ دی گئی، جس کے بعدضلع سطح پرتمام تحتانوی اساتذہ کو مرحلہ واری طورپر تربیت دی گئی۔

 

جس میں اساتذہ کو سالانہ، ہفتہ واری اور منصوبہ سبق / پیرئیڈپلان کی تیاری سے واقف کرایا گیا اور تحتانوی مدارس میں درس وتدریس کے عمل کو ان منصوبہ جات کے تحت انجام دینے کی ہدایت دی گئی۔لیکن ابھی تک اردومیڈیم کے ریاضی اور ماحولیاتی مطالعہ کے ماڈیولزفراہم نہیں کئے گئے جبکہ اردو اور انگریزی زبان کے ماڈیولز فی اسکول ایک۔ایک فراہم کئے گئے، جبکہ اسکول میں ایک یا ایک سے زائد اساتذموجودہیں۔اس کے علاوہ فراہم کردہ اردو کے ماڈیول میں کافی غلطیاں پائی گئیں ہیں۔ماڈیولز کی عدم فراہمی اورغلطیوں سے بھرے اردو کے ماڈیول کی وجہ سے اساتذہ کو منصوبہ سبق/پیرئیڈپلان بنانے میں کافی دشواریاں درپیش آرہی ہیں۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میناریٹی ایمپلائز ویلفیراسوسی ایشن، نرمل(میوا) کے صدرشیخ شبیر کے علی کی صدرات میں تنظیم کے نمائندہ وفد نے سیکریٹری محکمہ تعلیمات وکاٹی کارونا،آئی اے ایس سے نرمل دورہ کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے اردومیڈیم کے اساتذہ کو درپیش مسائل سے انہیں واقف کروایاگیااورتحریری طورپر نمائندگی کی گئی۔

 

جس میں ریاست بھرکے تمام اساتذہ کو تمام مضامین کے ماڈیولز اورکتابچہ کی شکل میں منصوبہ سبق/پیرئیڈپلانس کی سربراہی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔جس پر سیکریٹری محکمہ تعلیمات نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اوربہت جلد مسائل حل کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر نرمل ضلع کلکٹرمشرف فاروقی،آئی اے ایس، ایڈیشنل کلکٹرہیمنت بورکھڑے،آئی اے ایس، ڈی اوی ڈاکٹراے۔رویندر ریڈی اور دیگر عہدیدارموجود تھے۔اس وفد میں شیخ شبیر علی صدرمیوا، سیدمظہرحسین،زیڈ ایچ مسعود،ساجدمعراج و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button