امام عمر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو ” فادر آف دی نیشن” قرار دیا _ویڈیو دیکھیں
نئی دہلی _ 22 ستمبر ( اردولیکس) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمر احمد الیاسی نے کہا کہ موہن بھاگوت ” فادر آف دی نیشن ” راشٹر پیتا ہیں۔
انھوں نے کہا کہ موہن بھاگوت کا ہمارے ساتھ ملاقات ایک اعزاز ہے۔ بھاگوت ملاقات کے لیے امام ہاؤس آئے تھے اور وہ ہمارے راشٹر پتا اور راشٹر رشی ہیں۔ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ ہم سب مختلف طریقے سےعبادت کرتے ہیں، لیکن اس سے پہلے۔ ہم سب انسان ہیں۔ ہم ہندوستان میں رہتے ہیں اور ہندوستانی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان وشو گرو بننے کے راستے پر ہے اور ہم سب کو اس کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بھاگوت راشٹر پیتا تھے، الیاسی نے کہا، "بالکل، وہ ‘راشٹر پیتا’ ہیں۔
الیاسی کے بھائی صہیب الیاسی نے کہا کہ ان کے والد کا سنگھ سے پرانا رشتہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے والد کا سنگھ سے پرانا تعلق تھا۔ موہن بھاگوت جمیل الیاسی کی برسی پر مسجد میں آئے تھے۔ یہ ایک خاندانی پروگرام تھا اور اسے صرف اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔