نیشنل

بریکنگ نیوز۔ ار ند کجریوال کو عدالت سے ملی راحت

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ اروند کجریوال کو یکم جون تک کے لیے عبوری ضمانت دے دی گئی۔

 

آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کجریوال  کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں عبوری راحت دے دی۔ واضح رہے کہ اروند کجریوال کو شراب گھٹالے سے جڑے معاملے میں ای ڈی نے گرفتار کر لیا تھا تاحال سرکاری ایجنسی نے چیف منسٹر دہلی کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

 

کجریوال کی عبوری ضمانت کی منظوری کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے ارکان و قائدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کہا کہ آج امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ پارٹی نے عدالت عظمیٰ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button