تلنگانہ

عبدالقدیر خان کی موت کے ذمہ دار تین پولیس اہلکاروں کو برطرف کردینے میدک ضلع ایس پی سے مجلسی رکن اسمبلی کی نمائندگی

میدک _ 18 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے میدک ٹاون میں پولیس کی مبینہ زدوکوبی کی وجہ سے فوت ہوئے والے عبدالقدیر خان کے ساتھ تھرڈ ڈگری رویہ اپنانے والے سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبلس کو خدمات سے برطرف کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مطالبہ کیا ہے

صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر آج مجلس کے رکن اسمبلی و انچارج میدک مجلس جناب کوثر محی الدین نے آج  میدک مجلس کے صدر سید عشرت علی صفی اور سابق صدر خلیل پرویز کے ہمراہ ضلع ایس پی شریمتی پی روہنی پریہ درشنی سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت حوالے کی

رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ضلع میدک  میدک سے ملاقات کرتے ہوئے خاطی  افسروں  راج شیکھر ایس آئی، پرشانت اور پون کمار، کانسٹیبلس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ،انھوں نے کہا کہ محنت مزدوری کرنے والے ایک غریب آدمی کے قتل کا  گھناؤنے فعل کو انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو فوری برطرف کیا جائے ۔اور اس واقعہ کی جامع تحقیقات کروائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button