جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز۔حیدرآباد میں تین کمسن بچے کنٹہ میں غرق

حیدرآباد: شہر میں تین کم عمربچے پانی کے گڑھے میں غرق ہوگئے۔ یہ حادثہ آج نانک رام گوڑہ گولف کورس کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملی ہے کہ تین بچے اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک غرق ہوگئے۔ پانی میں ڈوب جانے والے بچوں کی شناخت دیپک ، پاون اورشہباز کے طورپرکی گئی ہے۔ ان تمام کی عمر ان کا تعلق گچی باولی ٹیلی کام نگرکے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ غوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کو نکالا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button