نیشنل

بی جے پی کے رکن اسمبلی کو ایک چائے فروش نے سڑک پر روک دیا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 19 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش کے  بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر کو ایک چائے  بیچنے والے نے سڑک پر روک دیا  اور   30،000 روپے باقی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔جو 2018 کے انتخابات میں رکن اسمبلی اور اس کے حامیوں نے چائے پی کر باقی رکھ دی تھی یہ واقعہ ضلع سیہور کے علاقے اچاور میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی کرن سنگھ ورما اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ایک چائے فروش نے انہیں روکا اور اپنے واجبات فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ورما کو  اپنے حلقے کا دورہ کرتے ہوئے یہ تلخ تجربہ ہوا۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات کے بعد، کرن سنگھ ورما چائے بیچنے والے کو ابھی تک رقم ادا نہیں کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button