جرائم و حادثات

8 لاکھ دے کرماں باپ نے کروایا اپنے ہی بیٹے کا قتل،تلنگانہ میں رونگھٹے کھڑا کردینے والا واقعہ

حیدرآباد: بیٹے کی بری عادتوں اوراس کی ہراسانی سے تنگ آکرماں باپ نے کرائے کے قاتلوں سے اس کا قتل کروادیا۔ ضلع سوریہ پیٹ میں 19 اکتوبرکو موسی ندی سے ایک نامعلوم نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی تھی۔

بعد ازاں اس کی شناخت 26 سالہ سائی ناتھ کے طورپرہوئی اوراس کا تعلق کھمم سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ چھان بین شروع کی تو انھیں پتہ چلا کہ سائی ناتھ کے ماں باپ کا نام رام سنگھ اوررانی بائی ہے۔ سائی ناتھ تعلیم ترک کرکے بری عادتوں کا شکارہوگیا تھا اوروہ ماں باپ کو پریشان کررہا تھا جس پرانھوں نے اپنے بیٹے کا قتل کروادینے کا منصوبہ بنایا۔ انھوں نے ضلع نلگنڈہ مریال گوڑہ کے ایک تانڈہ کے رہنے والے رماوت روی کو اس کام کی ذمہ داری تھی اور8 لاکھ میں قتل کا معاہدہ طئے پایا۔ 18 اکتوبرکوملزمین نے دعوت کے بہانے لے جاکرنوجوان کا قتل کردیا اورنعش موسی ندی میں پھینک دی۔

پولیس نے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے جب مقتول کے ماں باپ کو حراست میں لیا تو انھوں نے اقبال جرم کرلیا۔ حضورنگرپولیس نے بیٹے کا قتل کروانے والے ماں باپ کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button