انٹر نیشنل

دبئی جانے والے طیارے میں ایک مسافر کا شرٹ اتار کر ہنگامہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 19 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) ایک مسافر طیارے میں سوار ہوکر کافی  ہنگامہ کیا۔ وہ کسی بات پر  جھگڑا کرنے کے بعد اپنی قمیض اتار دی۔ وہ بنین پر کھڑے ہو کر ایئر ہوسٹس سے لڑنے لگا ۔ اس کی گڑ بڑ کو دیکھ کر باقی عملہ بھی اس کے پاس پہنچ گئے اور اسے سمجھانے کی کوشش کی۔ تاہم مسافر نے ان کی بات نہ مانی اور  ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فلائٹ کے عملے کی پٹائی کرنے چلا گیا۔

 

وہ طیارے کے سیٹوں پر چڑھ گیا اور  کھڑکی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد وہ سیٹیں کھینچ کر جہاز کے بیچ کے حصے میں لیٹ گیا ۔طیارے کا عملہ ایوی ایشن رولز کے مطابق اسے سیٹ سے باندھ دیا ۔ یہ واقعہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں پیش آیا۔

 

دبئی جانے والی اس فلائٹ میں  عملے نے اسے باندھ  دیا اور  جیسے ہی جہاز دبئی میں اترا، حکام نے مسافر کو اپنی تحویل میں لے لیا  اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی بتایا کیا کہ اسے دوبارہ ان کی ایئر لائن کی پروازوں میں سوار ہونے سے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button