جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سر عام نوجوان کا تعاقب کرکے قتل

حیدرآباد: سکندرآباد کے چِلکل گوڑہ علاقے میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا۔ لب سڑک ایک نوجوان کو چھ افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

 

ملزمین بائیکس پر آئے اور نوجوان کا تعاقب کرنے کے بعد نہایت بے رحمی سے اسے ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا جس کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مہلوک کی شناخت یونان کے طور پر کی گئی ہے۔

 

واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تاہم تب تک نوجوان کی موت ہو چکی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس قتل کی وجہ ایک محبت کا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button