جنرل نیوز

مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھنے نظام آباد کمشنر پولیس کی ہدایت 

پولیس کمشنر نظام آباد نے سالورہ چیک پوسٹ کا اچانک معائنہ کیا 

 مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت 

 

نظام آباد:7/ مئی(اردو لیکس) پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا نے بقرعید کے پیش نظر مویشیوں اور دھان کے نقل و حمل کے تناظر میں بودھن رورل پولیس اسٹیشن کے تحت سالورہ گاؤں کی سرحد پر واقع چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور وہاں کئے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔

 

کمشنر پولیس نے چیک پوسٹ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و عملہ کو ہدایت دی کہ بقرعید کے موقع پر غیر قانونی نقل و حمل، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مشکوک اشیاء، ممنوعہ اشیاء، غیر قانونی نقدی کی نقل و حرکت اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی چیکنگ کی جائے

 

۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی تنقیح کے دوران لوگوں کے ساتھ شائستگی کا برتاؤ کیا جائے اور کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے رات کے وقت ڈیوٹی پر مامور عملہ کو چوکس رہنے اور مناسب حفاظتی سامان استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر گاڑی کی مشکوک زاویے سے جانچ کی جائے اور اگر ضرورت ہو تو تکنیکی آلات کی مدد سے چیکنگ کی جائے۔ علاوہ ازیں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور عملہ بھی اپنی حفاظت کے حوالے سے احتیاط برتیں، ریفلیکٹر جیکٹس زیب تن کریں اور ٹریفک کنٹرول میں مربوط طریقے سے کام کریں۔

 

کمشنر نے کہا کہ چیک پوسٹیں امن و امان برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر بودھن اے سی پی سرینواس، بودھن رورل ایس آئی مچیندر ریڈی اور عملہ کے ارکان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button