جرائم و حادثات

امریکی خاتون کی کرناٹک میں عصمت ریزی

File photo

بنگلورو: ایک امریکی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ کرناٹک کے ایک ہوم اسٹے میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ یہ واقعہ ضلع کوڈاگو میں پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ہوم اسٹے کے مالک اور وہاں کام کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

حکام کے مطابق جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا ورجیش کمار کوڈاگو ضلع کے کُٹّا گاؤں میں ایک ہوم اسٹے میں کام کرتا تھا۔ اس کے خلاف ایک امریکی خاتون کی جانب سے پولیس میں زیادتی کی شکایت درج کرائی گئی۔

 

الزام ہے کہ ہوم اسٹے کے مالک نے اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کی۔ اسی وجہ سے پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے واقعہ چھپانے کے لیے خاتون کو کسی سے رابطہ نہ کرنے دیا حتیٰ کہ وہاں کا وائی فائی تین دن تک بند رکھا گیا۔ یہ بھی الزام ہے کہ اسے نشہ آور دوا دی گئی اور کسی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

 

بعد میں خاتون نے موقع پا کر بتایا کہ وہ میسور جا رہی ہے اور وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ہوم اسٹے سے فرار ہونے کے بعد اس نے امریکی سفارت خانے کو اس واقعے کی اطلاع دی۔سفارت خانے کے حکام نے میسور پولیس کو ای میل کے ذریعے اطلاع دی جس کے بعد کُٹّا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر کے

 

دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے انہیں 3 تاریخ تک جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button