جرائم و حادثات

بیٹی نے باپ کے گھر سے 1 کیلو سونا چوری کرکے نوکر کو دے دیا

حیدرآباد: ایک تاجر کے گھر سے تقریباً ایک کلو سونے کے زیورات کی چوری کا واقعہ تاخیر سے سامنے آیا ہے۔ تاہم پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ چوری کسی باہر والے نے نہیں بلکہ تاجر کی اپنی بیٹی نے کی تھی۔

 

چیتنیہ پوری انسپکٹر سیدولو کے مطابق یہ واقعہ کتہ پیٹ گرین ہلز کالونی میں پیش آیا جہاں دیپک پٹیل نامی ٹائلز کے تاجر رہتے ہیں۔ 28 جنوری کو وہ اپنی بیوی وِندھیا پٹیل کے ساتھ گھر میں موجود زیورات کے ڈبے بیڈ کے نیچے موجود لاکر میں رکھ کر تالہ لگا کر چلے گئے تھے

 

جبکہ چابی لاکر میں محفوظ رکھی گئی تھی۔گزشتہ ہفتے جب انہوں نے زیورات نکالنے کے لیے لاکر کھولا تو تمام ڈبے خالی ملے۔ جس پر انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد ڈی آئی جی گروسوامی نے تحقیقات شروع کیں۔

 

پولیس نے جب گھر کے افراد سے پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا کہ اس معاملے میں شکایت کنندہ کی بیٹی ریّا کا ہاتھ ہے جو ایم بی اے کی طالبہ ہے۔ مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ریا نے اس کے باپ کے پاس کام کرنے والے مینجر 34 سالہ ساگر کو ریّا نے یہ زیورات دیے تھے۔

 

ساگر نے مبینہ طور پر یہ کہہ کر زیورات لیے تھے کہ اسے برین ٹیومر کے آپریشن کے لیے پیسے کی ضرورت ہے۔ اسی جھانسے میں آ کر ریّا نے اسے سونا دے دیا۔بعد ازاں خاندان نے بدنامی کے خوف سے پولیس سے کیس واپس لینے کی درخواست بھی کی

 

تاہم پولیس نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کو نوٹس دے کر پوچھ گچھ جاری ہے اور کچھ سونا اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button