اسپشل اسٹوری

نوٹ بندی،بینک کی قطارمیں پیدا ہونے والے بچہ کو اکھلیش یادو نے دلوایا اسکول میں داخلہ

لکھنو: نوٹ بندی کے وقت بینک سے رقم نکالنے کے دوران قطارمیں جنم لینے والے بچے کو ریاست اترپردیش کے سابق چیف منسٹراکھلیش یادو نے اسکول میں داخلہ دلوایا ہے۔ اس لڑکے کی پیدائش سال 2016 میں بینک کی قطار میں ہوئی تھی اس وقت اس کی عمر 6 سال ہے اس بچہ کا نام خزانچی رکھا گیا تھا۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے خزانچی کی دیکھ بھال کا وعدہ کیا تھا اسے اسکول میں دادخل کرایا ہے۔ اکھلیش یادو نے بچے کی تصویر ٹوئٹ کی اور لکھا ’’نوٹ بندی کی قطار میں پیدا ہونے والے خزانچی ناتھ اب بڑے ہو گئے ہیں۔ ہم نے ان کی پڑھائی کی ذمہ داری لی ہے۔ بچے کی ماں سرویشا دیوی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ نے ان کے بیٹے خزانچی کی تعلیم کی ذمہ داری لی ہے۔ پیر کے دن اس کا اسکول کا پہلا دن تھا۔

اکھلیش یادو نے اسے کانپور کے موضع جھنجک علاقہ میں واقع راما انٹرنیشنل اسکول میں داخل دلوایا ہے۔ لڑکے کی ماں سرویشا بینک سے ایک سرکاری اسکیم کی رقم نکالنے کیلئے گئی ہوئی تھی جہاں بچہ کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button