جرائم و حادثات

حیدرآباد میں برہم عاشق نے لڑکی اور اس کی ماں پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد اپنا گلا کاٹ لیا

حیدرآباد _ 13 دسمبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک برہم عاشق نے لڑکی اور اس کی ماں پر چاقو سے حملہ کردیا اور بعد ازاں اس نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔یہ واردات شہرحیدرآباد کے میاں پور علاقہ میں  پیش آئی۔پولیس کے مطابق 19سالہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ میاں پور کے ایودھیا نگر میں رہتی ہے۔متاثرہ اور حملہ آور سندیپ دونوں میں گذشتہ چند برسوں سے محبت تھی تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات ہوگئے اور لڑکی نے سندیپ  کو نظرانداز کرناشروع کردیا۔منگل کی صبح، سندیپ لڑکی کے مکان پہنچااور اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔جب بیچ بچاو کے لئے اس کی ماں آگے آئی تو اس نے اس کی ماں پر بھی حملہ کرکے اس کو بھی زخمی کردیا۔بعد ازاں سندیپ نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔اس ہنگامہ کو دیکھ کر مقامی افراد وہاں پہنچے جنہوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔پولیس وہاں پہنچی جس نے ماں او ربیٹی کے ساتھ ساتھ حملہ آور سندیپ کو بھی اسپتال منتقل کیا۔اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیاگیا۔اور تحقیقات کی جارہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button