جرائم و حادثات

حیدرآبادمیں جسم فروشی کے اڈہ پر دھاوا غیرملکی خواتین گرفتار

حیدرآباد: شہر کے مادھاپور علاقے میں جسم فروشی کے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ چندر نائک تاندہ میں واقع ایک سروس اپارٹمنٹ پر مادھاپور اور کوکٹ پلی کی ایس او ٹی پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا۔

 

پولیس نے کمرہ نمبر 204 سے ازبکستان کی تین خواتین کو گرفتار کیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ غیر ملکی خواتین پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔

 

پولیس نے تصدیق کی کہ دہلی سے تعلق رکھنے والا نائک نامی شخص ان خواتین کو یہاں لایا تھا اور مبینہ طور پر جسم فروشی کا کاروبار چلا رہا تھا۔ مرکزی ملزم نائک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ گرفتار تینوں خواتین کو عدالتی کارروائی کے ذریعے ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔پولیس نے سروس اپارٹمنٹ کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں آنے والے گاہکوں کے شناختی دستاویزات کی لازمی جانچ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button