انٹر نیشنل

ریاض پر پھر میزائل حملے کی کوشش ناکام، اتحادنے صنعا میں حوثیوں کے میزائل لانچر تباہ کر دیے 

کے این واصف

حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی کوششین ہنوز جاری۔ تازہ اطلاعات کے مطابق یمن میں سعودی قیادت میں قائم اتحادی عسکری فورس نے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل داغنے والے دو لانچرز تباہ کر دیے ہیں۔

 

ان میں وہ لانچر بھی شامل ہے جس کے ذریعے ریاض کی جانب میزائل داغا گیا تھا تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے اسے فضا میں ہی روک لیا تھا۔عرب نیوز کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹس میں اس کارروائی کا

 

اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد نے میزائل داغنے والے دونوں لانچنگ پلیٹ فارمز تباہ کر دیے ہیں۔ المالکی نے ایک علیحدہ پوسٹ میں کہا کہ حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو ختم کرنے کو کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button