تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 4 کی 9168 ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری _ محکمہ اقلیتی بہبود کی 191 ملازمتیں بھی شامل

حیدرآباد _ 25 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے بے روزگاروں کے لئے ایک  خوشخبری دی ہے۔ گروپ 4 کی  9,168 ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ ملازمتوں کو پر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزیر نے بتایا کہ 9,168 ملازمتیں  تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ پُر کی جائیں گی۔ وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو  کے وعدے کے مطابق پُر کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔

ان ملازمتوں ملازمتوں میں محکمہ اقلیتی بہبود کی 191 ملازمتیں بھی شامل ہیں جن میں 185 ملازمتیں تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشن سوسائٹی کے اور 6 ملازمتیں ڈائریکٹر آف میناریٹی ویلفیر کی شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button