نیشنل

اعظم خان کے فرزند کوبھی اسمبلی سے نا اہل قراردیا گیا

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم کو مراد آباد میں 15 سال پرانے کیس میں قصوروار قراردئیے جانے کے بعد انھیں اتر پردیش اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ قبل ازیں اعظم خان کو بھی ایک معاملہ میں سزا سنائے جانے کے بعد یوپی اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ مراد آباد کی ایک عدالت نے آج سماج وادی پارٹی کے لیڈر عبداللہ اعظم خان اور ان کے والد اعظم خان کو 2008 کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ واضح رہے کہ عوامی نمائندگی کے قانون میں ایسے جرائم کی فہرست دی گئی ہے جو قانون سازوں کی نااہلی کا باعث بن سکتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا پانے والے کو اس سزا کی تاریخ سے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button