نیشنل

گجرات میں بس اور کار کے درمیان بھیانک تصادم _ 9 افراد ہلاک 32 دیگر زخمی

احمد آباد _ 31 دسمبر ( اردولیکس) گجرات کے نوساری ضلع میں بس اور کار کے درمیان بھیانک تصادم میں 9 افراد کی موت ہو گئی۔ کئی لوگ زخمی ہیں۔ پولیس نے ایک ساتھ پھنسی گاڑیوں کو حادثہ کے مقام سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  ایک لگژری بس احمد آباد سے ولساڈ جا رہی تھی۔ ویسوا گاؤں پہنچتے ہی بس نے فارچیونر کار کو  قومی شاہراہ پر سامنے سے ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ فارچیونر کار ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ۔ زور دار چیخ و پکار شروع ہوتے ہی گاؤں والے جاگ گئے اور موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد پولیس کو بھی بلایا گیا اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

فارچیونر میں پھنسے افراد اور بس میں سوار زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے وہاں 9 لوگوں کو مردہ قرار دیا۔ تمام مرنے والے کار میں سوار تھے۔

اس حادثے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 32 زخمیوں میں سے 17 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لیے ولساڈ کے ہاسپٹل ریفر کر دیا۔ ایک زخمی کو سورت بھیج دیا گیا ہے۔ دیگر 14 زخمی نوساری میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button