نیشنل

بینکس4 دن تک نہیں رہیں گے بند۔ ملازمین نے ہڑتال ملتوی کردی

نئی دہلی: بینک ملازمین نے اپنی ہڑتال ملتوی کردی ہے۔ وہ 30 اور 31 جنوری کو ہڑتال کرنے والے تھے۔ ہڑتال کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ 28 جنوری کو مہینہ کا چوتھا ہفتہ اور 29 جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے مسلسل چار دن تک بینک بند رہیں گے تاہم ملازمین نے ہڑتال ملتوی کردی جس کی وجہہ سے صارفین کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ قبل ازیں
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے کہا تھا کہ 30-31 جنوری کو یونین فورم آف بینک یونینس کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کی وجہہ سے ان کی برانچ میں کام کاج متاثر ہو سکتا ہے ۔ بینک ملازمین کی اس ہڑتال میں ملک بھر سے بینک برانچ کے ملازمین حصہ لینے والے تھے۔ بینکس کے چار دن بند رہنے کی اطلاع کی وجہہ سے عوام میں تشویش کی لہرپائی جاتی تھی تاہم ہڑتال سے دستبرداری کے اعلان کے ساتھ ہی لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button