تلنگانہ

نارائن پیٹ میں آوارہ کتوں کے حملہ میں تین سالہ لڑکا زخمی

نارائن پیٹ: 28 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاؤن کے مختلف محلہ جات میں آوارہ کتوں کی کثرت پائی جارہی ہے۔ بعض مقامات پر 10 تا 15 کتے جھنڈ بنا کر راستوں پر نظر آرہے ہیں۔ ٹاؤن کے ایک مقام پر آوارہ کتوں نے محمد خواجہ فیض الدین نامی 3 سالہ معصوم ایک کمسن بچے کو زخمی کردیا۔ اور جگہ جگہ کتے جھنڈ بناکر ٹاؤن کے مختلف راستوں پر گھومتے نظر آرہے ہیں۔ جس سے عوام میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو باہر بجھانے سے ڈر اور گھبرا رہے ہیں۔ نارائن پیٹ کی عوام نے محکمہ بلدیہ کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر سخت سے سخت نوٹ لیتے ہوئے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کریں تاکہ آئیندہ کسی بھی معصوم لڑکے لڑکیاں پر آوارہ کتے کے حملہ سے محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button